اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے زور دیا ہے کہ گروہ چھوڑ کر جانے والے داعش کے ارکان منگل کی صبح شام کی سرحد سے ترکی پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والوں میں رقہ کے تل ابیض علاقے کے ذخائر کا ایک مالک تھا جو بھاری مقدار میں سونا اور پیسہ لے کر فرار ہو گیا ہے۔
دوسری جانب شمالی حلب کے منبج سٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے آٹھ جاپانی دہشت گرد، کباڑ فروخت کرنے والے ایک ٹرک کے ساتھ ترکی فرار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے افراد، ٹرک چرا کر فرار ہو گئے۔ ٹرک کے مالک کو فرار ہونے والوں کا ساتھ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ كوباني پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد دسمبر اور جنوری کے مہینے میں اب تک درجنوں دہشت گرد گروپ چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف دیرالزور کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ گروہ کے رکن بھاری مقدار میں سونے اور چاندی خرید رہے ہیں جبکہ کچھ رکن اپنے پیسوں کو غیر قانونی راستوں سے تیونس، مراکش اور الجزائر بھیج رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسے بھیجنے والے زیادہ تر افراد زکوة، اسلامی ٹیکس، رقوم شرعیہ اور تیل سے ہونے والی آمدنی کے مالک ہیں جبکہ داعش کے ارکان میں سونے کی خریداری کی ہوڑ مچ گئی ہے۔
.......
/169